فلسطینی سیاسی تجزیہ نگار اور معروف پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار قاسم نے کہا ہے کہ اگر مصر میں احمد شفیق کامیاب ہوتے ہیں تو مصری پالیسیوں پر اسرائیلی دباؤ برقرار رہے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احمد شفیق اسرائیل اور اس کی پالیسیوں کا دفاع کرنے کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اخوان المسلون کے امیدوار محمد مرسی کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے مثبت انداز میں مصر کی کایا پلٹ سکتی ہے ۔ محمد مرسی اور احمد شفیق میں زمین آسمان کا فرق ہے ، دونوں کے اقتدار میں آنے سے فلسطینیوں کو ”خاطر خواہ” نتائج کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بہت سے عرب ممالک خاص طور پر گلف ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کی یہ خواہش ہے کہ آئندہ مصری صدر احمد شفیق ہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مصری حکمت عملی اور ان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنا چاہتے لیکن تمام بشمول میرے مصر میں ایک نئی مثبت قیادت کو ابھرتے دیکھنا چاہتے ہیں
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
