رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ صرف اسی صورت میں صلح ہوسکتی ہے بہ شرطیکہ وہ غزہ کی پٹی میں ہر چیز ہمارے حوالے کردے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ’ہم نے مصری بھائیوں پر واضح کردیا ہے کہ مصالحت کے لیے حماس کو غزہ میں ہر چیز ہمارے حوالے کرنا ہوگی۔ جب ہر چیز ہمارے حوالے کردی جائے گی تو ہم اس کے بعد غزہ کے مسائل کی ذمہ داری اپنے سر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام حل طلب مسائل کے حل پر غور کے لیے آئندہ ماہ مرکزی کونسل کا اجلاس ضرور منعقد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کے مطابق مناسب اقدامات اور فیصلے کریں گے۔