• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کا غیرمسبوق منصوبہ تیار

ہفتہ 09-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9430
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل  کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کے ایک غیرمسبوق اور غیرمعمولی منصوبے پرکام کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر صیہونیوں کو بسانے کے لیے ہزاروں نے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ‘کول ھعیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جبل المکبر میں صیہونیوں کو بسانے کا یہ غیرمسبوق منصوبہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے ایک ایسے وقت میں تیار کیا جا رہاہے کہ جب چند روز پیشتر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے اسرائیلی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق یہ مکانات ارنونا کالونی انسانی حقوق کے مندوب کے دفتر اور تفریح گاہ کے علاقے میں تعمیر کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ’نوحیمان برادر گروپ‘ نامی ایک تعمیراتی فرم نے رمات کالونی کی انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سیکڑوں رہائشی مکانات، دو بڑے ہوٹل اور ایک وسیع وعریض تجارتی مرکز اور دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجارتی اور کاروباری مرکز28 ہزار مربع میٹرپر قائم کیا جائے گا۔

منصوبے کے نگران ایلان بلولو کا کہنا ہے کہ ’کیبوٹز‘ ڈیل معقول اور اسرائیلی انتظامیہ کے ساتھ مشورے کے بعد کی گئی ہے۔

دوسری جانب مبصرین نے جبل المکبر میں اسرائیل کے اس نئے تعمیراتی منصوبے کو صیہونی ریاست کی بے باکی اور امریکی حکومت کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.