• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد الاقصی پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں سیکڑوں صیہونیوں کا حملہ

منگل 12-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1844
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز صبح سے سہ پہر تک 221 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری یہودی شرپسندوں کی سیکیورٹی پر تعینات کی گئی تھی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، اشتعال انگیز حرکات کاارتکاب کیا اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

درایں اثناء گرین لائن[سنہ 1948ءکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک نے یہودی آباد کاروں کے دھاؤں کی روک تھام کے لیے فلسطینیوں سے قبلہ اوّل آمد کی اپیل کی ہے۔

اسلامی تحریک کے نائب صدر الشیخ کمال الخطیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ‘فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی اشرار کی شرانگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں اور قبلہ اوّل کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے قول وعمل سے یہ ثابت کرنا ہے کہ قبلہ اوّل تنہا نہیں ہے۔ پوری فلسطینی قوم دفاع قبلہ اوّل کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.