مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر بدھ کو بھی مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔ اس درمیان کچھ انتہا پسند عیسائیوں نے بھی جو امریکا سے مشرقی بیت المقدس پہنچے ہیں، مسجد الاقصی کی بےحرمتی کی کوشش کی ہے۔خبروں میں بتایا گیا ہے امریکا سے مشرقی بیت المقدس پہنچنے والے انتہا پسند عیسائیوں نے دیوار ندبہ کے قریب یہودیوں کی رسومات کی ادائیگی میں شرکت تو کی مگر ان کی صیہونی انتہا پسندوں سے اس وقت جھڑپ ہو گئی جب انہوں نے اس حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں یہودی عورتیں رسومات ادا کر رہی تھیں۔
گذشتہ ایک برس سے مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کے حملے کافی تیز ہو گئے ہیں اور ان حملوں کو روکنے کے لئے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے۔
