• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملے جاری

پیر 17-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7878
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے پیر کے روز بھی اسرائیلی فوجیوں کی نگرانی میں مسجدالاقصی پر حملہ کیا۔

صیہونی حکومت نے جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے کے بعد جس میں تین فلسطین نوجوان شہید اور دو صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے تھے، مسجد الاقصی کو بند اور فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی اور اذان دینے سے محروم کر دیا تھا۔

ادھر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے مسجد الاقصی سے سیکورٹی گیٹ ہٹانے کی مخالفت کی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصی سے سیکورٹی گیٹ ہٹانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ عالمی برادری اور فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی کے داخلی راستوں پر سیکورٹی گیٹ قائم کیے جانے پر سخت اعتراض کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے مسجد الاقصی کے اطرف میں جدید ترین کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مسجدالاقصی میں بڑے پیمانے پر صیہونی آباد کاروں کے داخلے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں واقع مسجد الاقصی کے ایک دروازے، باب الاسباط کے قریب فلسطینی نمازیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سترہ نمازی زخمی ہو گئے۔

اکتوبر دو ہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجی اور صیہونی آباد کار بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کرتے چلے آرہے جس کے دوران فلسطینیوں سے ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں۔

صہیونی فوجیوں کے حملوں میں اب تک تین سو اڑتیس فلسطینی شہید بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنوبی بیت اللحم کے الخضر ٹاؤن میں فلسطینیوں کے گھروں پر بھی حملے کیے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق غزہ کے ساحلوں پر فلسطین ماہی گیروں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.