• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصی کے صحن کے قریب اسرائیل کی نئی کھدائیاں

جمعرات 14-06-2012
in فلسطین
0
plf near_israel
0
SHARES
0
VIEWS

 اقصی فاؤنڈیشن کا کنا ہے کہ اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کے براق صحن کی جنوب مغربی جانب نئی کھدائیاں شروع کردی ہیں۔

فاؤنڈیشن کے پاس موجود معلومات کے مطابق یہ کھدائیاں غیر ملکی سیاحوں اور یہودیوںکے لیے رہائش گاہیں اور حماموں کی تعمیر کے لیے کی جا رہی ہیں۔ اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی کے مغرب میں حالیہ کھدائیاں بدھ کی شام شروع کی گئیں۔ مراکشی کالونی میںکی جانے والی ان کھدائیوں سے قبل اسرائیلی ٹھیکیداروں نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

فاؤنڈیشن نے کہا کہ حرمین شریفین کے بعد مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کے قریب اسرائیلی کھدائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ وہ صحن براق کو مکمل طور پر یہودی رنگ میں رنگنے کے اسرائیلی منصوبوںپر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کھدائیوں کے متعلق مزید تفصیل اکٹھی کریگی۔ یاد رہے کہ سنہ 1948ء میں فلسطین کے اٹہتر فیصد علاقے پر قبضے کے بعد اسرائیل نے جون 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ میں مغربی کنارے اور مشرقی القدس پر بھی قبضہ کرلیا تھا۔ اسی روز سے صہیونی حکومت نے مسجد اقصی کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔

 

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.