• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کے پہلو میں یہودی خواتین کے لیے معبد کی تعمیر کا آغاز

جمعرات 24-04-2014
in فلسطین
0
plf start
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے متصل مشہور مراکشی دروازے کے راستے پر یہودی خواتین کے لیے ایک معبد کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے ذمہ دار ادارے "الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مراکشی دروازے کے راستے پر یہودی خواتین کے لیے معبد کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز حال ہی میں عیدالفصح کی تقریبات کے دوران کیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر کھدائیوں کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مغربی سمت میں چند میٹر کے فاصلے پر  مراکشی دروازے کے راستے میں لکڑی کے بڑے بڑے ستون کھڑے کیے گئے ہیں اور ان کے درمیان کھدائی شروع کی گئی ہے۔ ان ستونوں کے اوپر لکڑی کی عارضی چھت ڈالی گئی ہے تاکہ باہر سے اس کے اندر ہونے والی سرگرمیوں  کا جائزہ نہ لیا جاسکے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لکڑی کے اس چبوترے کے اندر ایک میز کے ساتھ متعدد کرسیاں رکھی گئی ہیں اور بجلی پر چلنے والا ایک پنکھا بھی اس کی چھت کے ساتھ نصب کیا گیا ہے۔

یہ کھدائی یہودی خواتین کے لیے مجوزہ معبد کی تعمیر کے لیے کی جا رہی ہے اور یہاں پر فلسطینیوں کو قریب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اقصیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں یہودی خواتین کے لیے معبد کی تعمیر کو اسرائیل کا گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے حسب معمول عالمی برادری بالخصوص مسلمان اور عرب ممالک سے قبلہ اول کے دفاع کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.