مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کی ایک خاتوم معلمہ خدیجہ خویص نے بتایا کہ اس کہ 16 سالہ بیٹی شفاء ابو غالیہ کو مسجد اقصیٰ کے باب الحطہ کے مقام سے حراست میں لینے کے بعد پولیس مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حکام نے معلمہ خدیجہ خویص کو بھی طلب کیا ہے۔ اس کی بیٹی کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے آئی تھی اور اس کے لیے حکام سے اجازت نہیں لی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ چار فلسطینیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔