• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسئلہ فلسطین بارے فرانسیسی صدر کا تازہ موقف قابل ستائش: اوگلو

اتوار 10-06-2012
in فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

plf france_prime_minister

اسلامی تعاون تنظیم ’’ اوآئی سی‘‘ کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین اوگلو نے نو منتخب فرانسیسی صدر فرنسو ہولانڈ کےمسئلہ فلسطین بارے موقف کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک سمیت پوری عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کے لیے جلد اقدامات کرنا ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’ او آئی سی‘‘ کے سربراہ نے یہ بات ترکی کے شہر استنبول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے نئے صدر کا فلسطینیوں کی حمایت میں موقف حوصلہ افزا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے پیش نیکولا سارکوزی کی نسبت اپنے وعدوں اور دعوؤں پر کتنے پورا اتر تے ہیں۔ خیال رہے کہ فرانس کے نو منتخب صدر فرانسو ہولانڈ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر بند کرے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کی آزادی اور خود مختار ریاست سمیت تمام حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور سلسلے میں فلسطینیوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ فرانسیسی صدر کے ان ریمارکس کے رد عمل میں او آئی سی کے سربراہ پروفیسر اکمل الدین احسان اوگلو کا کہنا تھا کہ فرانس کا نیا موقف حوصلہ افزا ہے تاہم مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کام چلے گا۔ انہوں نے یورپی ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں یکساں موقف اپنائیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق رائے دہی فراہم کیا جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.