• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ، صیہونی آباد کار فلسطینی کے گھر میں گھس گئے

جمعہ 05-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9767
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں مختلف مقامات پر صیہونی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے اکثر دھاوے بولتے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز صیہونی آباد کاروں نے ایک بڑی تعداد نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کے گھر کی چھت پر چڑھ گئے اور کئی گھنٹے چھت پر چڑھ کراشتعال انگیز انداز میں مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع کردی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد وسطی الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی چھت پر چڑھ کر مذہبی رسومات ادا کیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مقامی صیہونی کالونی کے آباد کاروں نے ابو شمسیہ کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر کی چھت پر چڑھ گئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

خیال رہے کہ ابو شمسیہ ایک انسانی حقوق کے کارکن ہیں اور فلسطین میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے پر کام کرتے ہیں۔ ایک شدید زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو اسرائیلی فوجی کی جانب سے گولیاں مارنے کی فوٹیج انہوں نے بنائی تھی۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد الشریف کو گولیاں مارنے والے فلسطینی کے ملازمت سے فارغ کرکے اس کے خلاف برائے نام قانونی کارروائی کی گئی تھی اور اسے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

صیہونی آباد کاروں کو فلسطینی نوجوان کے قاتل الیور ازاریا کے خلاف کارراوئی کا غصہ تھا اور وہ اس غصے میں متعدد بارعماد ابو شمسیہ کی رہائش گاہ پر دھاوے بولتے رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.