شمالی افریقا کے اہم عرب ملک تیونس میں فلسطینی سفیر سلمان الھرفی نے فلسطینی صدر محمود عباس کا اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ خط ان کے تیونسی ہم منصب محمد المنصف المرزوقی کو پہنچایا۔
محمود عباس کے خصوصی ایلچی نے یہ خط تیونسی صدر المرزوقی سے دارلحکومت تیونس میں واقع قرطاح قصر صدارت میں ایک ملاقات کے دوران پہنچایا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق خط میں صدر محمود عباس نے تیونسی رہنما کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔ نیز یہودی آبادی، مقدسات اسلامیہ پر صہیونی حملوں کے جلو میں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
صدر ابو مازن نے تیونسی رہنما کو امریکی نگرانی میں ہونے والے فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ مشکلات آئے روز اسرائیل کی ہٹ دھرمی سے پیدا ہو رہی ہیں۔
صدر محمود عباس نے تیونسی صدر کو فلسطینی تنظیموں کے درمیان ہونے والی حالیہ مصالحت کی تفصیلات سے بھی اپنے خط میں آگاہ کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین