• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا پہنچ گئے

منگل 02-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7025
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس خصوصی دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل بدھ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمود عباس اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ کل سوموار کو امریکا روانہ ہوئے تھے۔ آج منگل کو بھی وہ امریکی حکومتی عہدیداروں اور کانگرنس کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین۔ اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

کل بدھ کو صدر محمود عباس وائیٹ ہاؤس میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں فلسطین۔اسرائیل امن مذاکرات کی بحالی میں امریکا کے ممکنہ کردار، تنازع فلسطین کے حل اور فلسطینی قوم کے تاریخی حقوق کے حصول پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی دورے کے دوران تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات، نائب وزیراعظم زیاد ابو عمرو، انٹیلی جنس چیف میجنر جنرل ماجد فرج، صدر کے معاشی مشیر اور  فلسطین انویسٹمنٹ بنک کے چیئرمین محمد مصطفیٰ، صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ اور صدر کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی بھی ہمراہ ہیں۔

صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا ہے کہ صدر کا دورہ امریکا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے میں قیام امن کا یہ بہترین موقع ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس موقع سے فایدہ اٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے تنازع کا حل نکالے۔

درایں اثناء اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کے دورہ امریکا کی مخالفت کرتےہوئے اسے بے مقصد اور وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات فلسطینی قوم کے مفادات کےلیے کسی بھی طور پر سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔ یہ دورہ وقت کا ضیاع اور خوش فہمی کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا فلسطین کےحوالے سے اپنی پالیسی تبدیلی نہیں کرتا، صہیونی ریاستی دہشت گردی کی پشت پناہی ترک کرکے فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق اور مطالبات کوتسلیم نہیں کرتا اس وقت تک امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات بے معنی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.