مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کے وردی پوش مسلح اہلکاروں اور مسجد اقصیٰ کے فلسطینی محافظوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب صیہونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی مذموم کوشش کی۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے محافظوں نے صیہونی پولیس کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صیہونی پولیس کے ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ کے ’باب الرحمۃ‘ اور باب الاسباط کے درمیان مصلیٰ المروانی میں داخلے کی کوشش کی اور وہاں موجود فلسطینی محافظوں نے صیہونی پولیس کو روک دیا۔ اسرائیلی پولیس نے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گالیاں دیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ سے متصل ’باب الرحمہ‘ قبرستان پر قبضے کی سازشیں تیز کردی ہیں۔
صیہونی بلدیہ تاریخی باب الرحمۃ قبرستان کے ایک حصے پر سیاحتی اور تجارتی مقاصد کے لیے تعمیرات کرنی کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور قبرستان کے ایک اہم پلاٹ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ماہ صیام کے دوران بھی فلسطینی شہریوںÂ اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر تصادم ہوتا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے باب الرحمۃ قبرستانÂ اور اس کے اطراف میں موجود درخت کاٹ ڈالے ہیں اور تعمیراتی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔