• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’متسادا‘ ۔۔ انسانوں کے روپ میں صہیونی بھیڑیوں کا غول!

جمعرات 20-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6857
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست نے فلسطینیوں سے غیرانسانی سلوک روا رکھنے اور بدترین مظالم ڈھانے کے لیے کئی نام نہاد سیکیورٹی ادارے، فوجی اور پولیس یونٹیں قائم کر رکھی ہیں۔ ان بدنام زمانہ یونٹوں میں ایک نام ’متسادا‘ ہے جو اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو ہراساں کرنے اور وقت بے وقت انہیں تنگ کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

’متسادا‘ کے ساتھ ساتھ صہیونی فوج اور پولیس کی چار اور بھی ایسی ہی خوفناک یونٹیں سرگرم ہیں۔

’متسادا‘ یونٹ اسرائیلی فوج کے جنرل اسٹاف کی تشکیل کردہ ان کمانڈوز پر مشتمل ہے جو کسی بھی وقت جیلوں پر دھاوے بول کر فلسطینی قیدیوں کوہراساں کرتے ہیں۔اس قبیل کی دوسری یونٹوں میں جنرل اسٹاف یونٹ، نیول کمانڈوز 13، پولیس ایلیٹ یونٹ اور انسداد دہشت گردی یونٹ شامل ہیں۔

’متسادا‘ یونٹ کا قیام سنہ 2003ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت کے اسرائیلی ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات یعقوب گرانوٹ کو اس کا بانی کہا جاتا ہے۔ پہلے پہل یہ یونٹ جیل پولیس چیف اور آپریشنل سروسز سےمربوط تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’متسادا‘ یونٹ کی تشکیل کے اسباب کے بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔ ایک خیال یہ ہے کہ یہ یونٹ جیلوں کے سیکیورٹی عملے کو قیدیوں کی طرف سے لاحق خطرات سے تحفظ دلانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طویل مدت تک یہ یونٹ خفیہ طور پر سرگرم عمل رہی۔ اس سے خفیہ رکھنے کا مقصد اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تیار کرنا اور اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے قابل بنانا تھا۔ المتسادا یونٹ کو فراہم کردہ اسلحہ اگرچہ کم سے کم ہلاکت خیز ہے اس یونٹ کے اہلکار جس بے رحمی کے ساتھ قیدیوں کو زدو کوب کرتے اس سے اس یونٹ کی ہئیت ترکیبی کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

باضابطہ طورپر اس یونٹ کو سنہ2006ء میں تعینات کیا گیا۔ تین سال تک اسے انسداد دہشت گردی فورس کے طور پرباضابطہ تربیت دی گئی اور اس میں شامل  کمانڈوز  کو معاصر عسکری آلات کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔

جیلوں کی سیکیورٹی سے لے کر یرغمالیوں کو چھڑانے تک اس یونٹ کی ذمہ داریاں کئی دوسرے اہداف تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج بھی اس یونٹ کو بحرانوں کے حل کے حوالے سے اہمیت کی حامل قرار دیتی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی فوج کو اس یونٹ کی کارکردگی پر غیرمعمولی اعتماد حاصل ہے۔

یہیونٹ دو ذیلی گروپوں  اور ایک وار کونسل میں منقسم ہے۔ اس یونٹ میں شامل اہلکار حساس نوعیت کے مذاکرات کا بھی حصہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کے ساتھ مل کر کم سے کم تشدد کے ذریعے پرتشدد واقعات کی روک تھام کرتے ہیں۔

’متسادا‘ کے اہلکار جیلوں میں ہونے والے کئی آپریشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس یونٹ نے پولیس کے ساتھ مل کر مطلوب افراد کی گرفتاری میں بھی کئی بار مدد کی۔ سنہ 2010ء میں ترکی کے امدادی بحری جہاز’ مرمرہ‘ پر دھاوے میں بھی ’متسادا‘ یونٹ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

’متسادا‘ دیگر اسرائیلی تفتیشی یونٹوں کی طرح تفیشی کتوں کا بھی استعمال کرتی ہے۔ فلسطینی اسیران کے کمروں کی تلاشی اور کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں کتوں کا استعمال اس یونٹ کا وطیرہ ہے۔

یہ کتے بھی کئی طرح کے اسلحہ سے لیس ہوتے ہیں۔ ان کے منہ میں ایک ایسا آلہ بھی نصب کیا جاتا ہے جو بجلی کا کرنٹ پیدا کرتا ہے۔ مگر اسے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ جب کتا کسی قیدی کو پکڑتا ہے تو فوجی اہلکار ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے کتے کے منہ میں لگے آلے کو متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں پکڑے گئے قیدی یا دوسرے شخص کو باقاعدہ بجلی کے جھٹکتے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ کتوں کو ’بندر کے بازو‘ نامی آلات سے بھی لیس کیا جاتا ہے۔ کسی بھی کتے کو اس طرح کے آلے سے لیس کرنے کے بعد سے بلندی سے نیچے بہ حفاظت اتارا اور چڑھایا جا سکتا ہے۔ ایسا بندر نما کتا  وہاں بھی با آسانی پہنچ جاتا ہے جہاں پر کسی پولیس اہلکار یا کمانڈو کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ یوں یہ یونٹ کئی پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز میں بھی حصہ لیتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.