• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ماہ صیام میں فلسطینیوں کی مزاحمت میں شدت کا خدشہ

ہفتہ 20-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7234
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری رہنے کی صورت میں فلسطینیوں کی عوامی احتجاج اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا قوی امکان موجود ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار‘یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں غرب اردن کے شہروں رام اللہ ، النبی صالح، سلواد اور حوارہ میں فلسطینیوں کی پرتشدد جھڑپیں اور دو فلسطینیوں کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی عوامی مزاحمت آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

اخبار نے اسرائیلی فوجی افسران کے بیانات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہ صیام کے دوران اسیران کی بھوک ہڑتال جاری رہتی ہے تو فلسطینیوں کی احتجاج کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

صہیونی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی نفری میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہروں کا محاصرہ مزید سخت ہوگا۔

خیال رہےکہ اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 34 دنوں سے دو ہزار سے زاید فلسطینی اسیران اپنے حقوق کے لیے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جیلوں سے باہر فلسطینیوں کی بڑی تعداد روزانہ سڑکوں پر نکل کر اسیران کی حمایت میں ریلیاں منعقد کرتی ہے جب کہ صہیونی فوج فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہیں۔

کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا جب کہ ایک فلسطینی صحافی کو جمعرات کے روز شہید کردیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.