• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ماہ رفتہ کے دوران صہیونی فوج نے تین سو فلسطینی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیے

جمعہ 06-07-2012
in فلسطین
0
plf prisoner_line
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جون کے مہینے میں قابض اسرائیلی فوج نے

کم سے کم تین سو فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق مقبوضہ غرب اردن سے بتایا جاتا ہے۔ غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیری کرنے والے بارہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ” مرکزاسیران” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ جبکہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں میں صہیونی پولیس، خفیہ اداروں اور فوج کے درمیان ایک مقابلے کی کیفیت رہتی ہے۔ اگر کسی شہری کو صہیونی فوج رہا کردے تو اسے خفیہ ادارے اٹھا لیتے ہیں اور خفیہ ادارے چھوڑدیں توقابض پولیس اسے گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شہروں، غزہ کی پٹی، مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین سے کم سے کم تین سو افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا ہے۔ محروسین میں سینتیس بچے، تین عورتیں اور دو سابق اسیران بھی شامل ہیں جنہیں گذشتہ برس حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کےدوران رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.