(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )سابق فلسطینی وزیر اور لبنان فلسطین مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین حسن منیمنہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کے حوالے سے حال ہی میں کیے گئے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
سابق فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کو اقوام متحدہ کے قانو ن کے تحت قبول کیا تھا لہذا وہ لبنان میں غیر قانونی تارکین وطن نہیں ہیں بلکہ لبنانی حکومت کے مہمان ہیں۔لہذا لبنانی حکومت گزشتہ دنوں کیے گئے متنازعہ فیصلوں کو واپس لے۔
سابق فلسطینی وزیر کا یہ بھی کہناتھا کہ لبنان میںموجود فلسطینی پناہ گزین قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔ لبنانی حکومت کے لیےیہ مناسب نہیں کہ وہ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو بے روزگار کرکے ان کے منہ سے نوالہ چھین لے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی وزیر برائے محنت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں موجود تمام غیرقانونی لیبر کونکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد لبنان میں فلسطین میں پناہ گزینوں کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔