• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قید مریض فلسطینی انتظامیہ کی مجرمانہ پالیسی کا شکار

منگل 06-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5244
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی مریض اسیران کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں مریضوں کے ساتھ انتقامی پالیسی برتی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کی حالت کافی تشویشناک ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے ادارے’’کلب برائے اسیران‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کئی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینی مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید کئی فلسطینی بیمار ہونے کے ساتھ ساتھ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ زخمی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ بھی اسرائیلی جیل انتطامیہ کا سلوک مجرمانہ ہے۔

اسرائیل جیل کی ’الرملہ‘ اسپتال میں کئی فلسطینی قیدی نام نہاد طبی معائنے کے لیے داخل ہیں مگر انہیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔ اسیران کو کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی اسیران کی فوری سرجری کی ضرورت ہے مگر اسرائیل جیل اور اسپتال انتظامیہ اسیران کی بیماریوں کی سنگینی کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے ساتھ مجرمانہ برتاؤ کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 7000 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 1500 فلسطینی قیدی مختلف نوعیت کی امراض کا شکار ہیں۔ کئی فلسطینی قیدی زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے جو جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.