قلقیلیہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گذشتہ شام ایک گھر کے اندر پھندہ ڈال کر نوجوان نے اپنی جان لے لی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لی ہے۔
فلسطینی پولیس کے قلقیلیہ میںÂ فلسطینی نوجوان یوسف جمال داؤد نامی نوجوان کی پھندے سے لٹکی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پراسیکیوٹر کی ہدایت کے مطابق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی پراسرار موت کے بارے میں فی الحال کوئی واضح پتا نہیں چل سکا تاہم پولیس موت کے اسباب جاننے کی کوشش کررہی ہے۔