• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے پانچ پہرے داروں کا اسرائیلی عدالت میں ٹرائل

جمعرات 30-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6603
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے مسجد اقصیٰ کے پانچ محافظ کل بدھ کو اسرائیل کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیے گئے۔ صہیونی حکام نے پانچوں فلسطینیوں کو صہیونی آباد کاروں کو قبلہ اوّل کے پتھر چوری کرنے سے روکنے کی پاداش میں حراست میں لیا تھا جس کےبعد ان پر مقدمہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو اسرائیلی پولیس نے فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اوّل کے پانچ محافظوں کوعدالت میں پیش کیا۔ گذشتہ دو روز کے دوران صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے 11 محافظوں کو حراست میں لیا ہے۔ دیگر محافظوں کو بھی جلد ہی اسرائیل کی مرکزی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسرائیلی کنیسٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائندہ رکن پارلیمان ڈاکٹر احمد الطیبی نے مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں کی گرفتاری اور ان کے ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام ایک منظم سازش کے تحت قبلہ اوّل کے محافظوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

ڈاکٹر الطیبی نے کہا کہ قبلہ اوّل کے فلسطینی محاظفوں نے اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں کو مسجد میں کھدائی کرنے اور مسجد کے پتھر چوری کرنے سے روک کر اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔ اسرائیل کو قبلہ اوّل کے امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے گرفتار کیے گئے مسجد اقصیٰ کے تمام پہرے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دو روز قبل مسجد اقصیٰ کے ایک درجن کے قریب محافظوں کو حراست میں لے کر تفتیشی مراکز منتقل کردیا تھا۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی محافظوں کو اس لیے حراست میں لیا کیونکہ انہوں نے اسرائیلی آثار قدیمہ کے اہلکاروں کو قبلہ اوّل میں کھدائی کرنے اور مسجد کے قیمتی پتھر چوری کرنے سے روک دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.