(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قیام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بندرگاہ کے قیام سے جزیرہ نما قبرص کی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے سینئر رکن اور فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عزام الاحمد نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما قبرص کے درمیان بندرگاہ کے قیام کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔عزام الاحمد کا کہنا تھا کہ غزہ میں بندرگاہ کوکوئی بھی قبول نہیں کرے گا کیونکہ یہ قبرص کی وحدت کے خلاف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں فتحاوی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم قبرص کوتسلیم کرتےہیں اور قبرص کےعوام کی جانب سے فلسطینی انقلابات کی حمایت کو آج بھی فراموش نہیں کرسکے ہیں۔ اس لیے ہم قبرص کی وحدت کو نظرانداز نہیں کرسکتےہیں۔ احمد کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کے قیام کی تجویز قبرص اور فلسطین کے تعلقات بگاڑنے کی سازش ہے۔
