فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی کاررائیوں میں چھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں خفیہ ادارے شاباک کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینیوں میں سے دو کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے اور وہ دونوں ماضی میں بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ ان میں سے سامر المصری کو ترقومیا اور حمزہ ادیب کو طولکرم کے علاقے کفر عبوش سے حراست میں لیا گیا۔
سلفیت میں کفر الدیک کے مقام سے عنان ابراہیم ابو عزیزہ اور مشہور محمد نایف جب کہ الخلیل سے محمد ابراہیم ابو فارہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ابراہیم کے دو بھائیی علاء اور رافع ابو فارہ پہلے ہی اسرائیلی فوج کی حراست میں ہیں۔
صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کی جانب سے فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے مظالم انتفاضہ قدس شروع ہونے پر منتج ہوئے ہیں۔