مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے فلسطینی قومی دھڑوں پر Â اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی کے مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کو آپس میں متحد ہونا پڑے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے، فلسطین میں موجود مقامات مقدسہ کی حفاظت اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کا مقابلہ باہمی اتحاد اور اتفاق ہی سے ممکن ہے۔الشیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کو جس قدر اتحاد کی ضرورت اس وقت ہے ماضی میں کبھی نہ تھی۔ صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے درمیان پائے جانے والے اختلافات سے ناجائز فایدہ اٹھا رہا ہے۔ فلسطینی قوم کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ یک جان ہیں اور قومی ایشوز پر ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسرائیلی عدالتیں بیت المقدس کو یہودیوں کا مقدس شہر اور مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی عبادت گاہ قرار دے رہی ہیں اور دوسری طرف اسرائیلی ریاست اور اس کے قانون ساز ادارے فلسطینی مساجد میں اذان اور نماز پر پابندیوں کے لیے قانون سازی میں مصروف ہیں۔
فلسطین عالم دین نے کہا کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اطرح نے قانونی ہھتکنڈوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ پر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی پوری میشنری قبلہ اوّل اور فلسطینی مساجد کے خلاف ریشہ دوانیوں میں سرگرم ہے۔ مسجد اقصیٰ کے درو دیوار، اس کی گیلریاں، ہال اور تاریخی دیواریں صہیونی فوج کے تسلط میں ہیں۔ صہیونی اشرار روزانہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اس کی مسلسل بے حرمتی کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز چالیس ہزار فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں الشیخ اسماعیل نواھضہ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول فلسطینی شہریوں کی قبلہ اوّل تک رسائی روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔