(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم، فلسطین کی سپریم افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے اتوار کی شام روئیت ہلال کی مصدقہ شہادتیں ملنے کےبعد آج (سوموار) کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں روئیت ہلال کمیٹیوں نے 1437ھ کے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔ ملک کئی شہروں سے چاند دیکھے جانے کی مصدقہ شہادتیں موصول ہوئیں اور ان شہادتوں کی بناء پرآج بہ روز سوموار 6 جون 2016ء کو یکم رمضان المبارک کا اعلان کیا گیا ہے۔مفتی اعظم فلسطین نے فلسطینی قوم اور پورے عالم اسلام کو ماہ صیام کی آمد پر مبارک باد پیش کی ہے۔
فلسطین کے علاوہ سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، ترکی اور دیگر کئی عرب اور مسلمان ممالک میں آج ماہ صیام کا پہلا روزہ ہے۔