• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں امریکی فیصلے کے خلاف مسلسل چھٹے روز احتجاج جاری

جمعرات 14-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9511
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے دن بھی جاری رہا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل کے مختلف علاقوں میں امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد علاقے میں تعینات تھی اور تصادم کے علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے تھے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایک صحافی سمیت 48 فلسطینی باشندوں کو ربڑ کی گولیاں لگنے یا آنسو گیس کی شیلنگ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

البیرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہر کے شمالی داخلی راستے پر فلسطینی وکلاء کے ایک احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم شروع ہوگیا۔

اس کے علاوہ بیت ایل صیہونی بستی کے قریب سے اسرائیلی پولیس کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

نابلس شہر کے جنوبی گاؤں بیورین میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان پرتشدد تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس کے یتسھار صیہونی بستی، حوارہ چیک پوائنٹ، سبسطیہ، طولکرم کی قدوری یونیورسٹی، زیتا، قفین، سلفیت، قلقلیہ، اریجا اور غزہ میں سرحدی باڑ سے ملحقہ علاقے میں بھی فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں امریکی فیصلے کے خلاف مسلسل چھٹے روز احتجاج جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.