فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پراسیکیوٹر جنرل اسماعیل جبر نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضبط کی گئی منشیات کی بھاری مقدار سرعام نذرآتش کی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیس نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر منشیات کے اسمگلروں کے قبضے سے لی گئی بھاری مقدار نذرآتش کی ہے۔
اس موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ منشیات کا مکروہ دہندہ قوم کی اخلاقیات کو بھی تباہ کر رہا ہے۔ اس کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے عدالتوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی ترویج میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین فیصلے کریں تاکہ انہیں کڑی سزا دی جا سکے۔
اس موقع پر غزہ کے پولیس چیف میجر جنرل تیسیر البطش نے کہا کہ حکومت منشیات کی ترویج میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کی ترویج میں ملوث عناصر کو غزہ کی پٹی میں اپنا نیٹ ورک پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
