• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی ڈرون سے اسرائیلی غیرقانونی بستیوں کی توثیق

جمعرات 05-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5573
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین کے تعاون سے کام کرنے والی بعض فلسطینی این جی اوز نے فلسطینی شہروں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کو مشتہر کرنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کی ہے۔ حال ہی میں ایک تنظیم نے یہودی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبوں کا فضائی جائزہ لینے کے لیے چار انجنوں والے عمودی شکل میں اترنے والے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کا استعمال کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے تعاون سے فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی تنظیم ’ایگری کلچر کونسل‘ نے مقامی کسانوں کی اراضی پر اسرائیلی قبضے کی توثیق کے لیے ڈرون کی مدد سے تصاویر اتاریں۔ عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم نے یہ اقدام فوج اور مقامی  اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کیا۔

ڈرون کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر میں جبل الخلیل میں اسرائیل کے قائم کردہ غیرقانونی فارم ہاؤسز، یہودی بستیاں اور دیوار فاصل کی تصاویر شامل ہیں۔

عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دوسری تنظیم ’رغبیم’ نے بھی بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے یہودی کالونیوں کی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرون طیارہ مار گرایا گیا اور تنظیم کا ڈرون مانیٹرنگ کنٹرول سیل کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ’رغبیم‘ نامی تنظیم فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی آباد کاری پر نظر رکھے ہوئے ہوئے ہے۔ یہ تنظیم متعدد مرتبہ عالمی اداروں سے فلسطین میں جاری یہودی توسیع پسندی کی روک تھام کا مطالبہ کرچکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.