• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزیراعظم کا برطانیہ کو’اعلان بالفور‘ پرمعافی مانگنے کا مطالبہ

پیر 30-10-2017
in فلسطین
0
0Pala9061
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آج سے ایک سو سال قبل ارض فلسطین میں صیہونیوں کو بسانے کے بدنام زمانہ ’معاہدہ بالفور‘ پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اعلان بالفور‘ کی ایک صدی مکمل ہونے پر اس اعلان کے فلسطینی قوم اور خطے پر مرتب ہونے والے اثرات کا ذمہ دار برطانیہ ہے۔

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم سے اعلان بالفور پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں صیہونیوں کو آباد کرنے کی اپنی تاریخی غلطی کا اعتراف کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رامی الحمد اللہ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اعلان بالفور کے ذریعے فلسطین میں صیہونیوں کو غیرقانونی طور پر بسانے کی سازش تیار کی۔ فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے جب کہ صیہونی ریاست کو برطانیہ اور پورے مغرب نے ہر میدان میں معاونت فراہم کی۔ فلسطینی قوم جس ظلم اور بربریت کا سامنا کررہی ہے اس میں برطانیہ بھی قصور وار ہے۔ اعلان بالفور کے تحت اور بعد کے تمام معاہدوں میں فلسطینیوں کا حق خود ارادیت بھی تسلیم کیا گیا تھا مگر فلسطینی قوم آج بھی سوال کرتی ہے کہ اسے اسی کے وطن میں جینے کا حق کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ لاکھوں فلسطینیوں کو طاقت کے بل پران کے وطن سے نکال دیا گیا۔ ان کی جائیدادوں پر صیہونیوں کو قبضہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔ اس لیے وہ یہ مطالبہ کرنے میں حق بہ جانب ہیں کہ برطانوی حکومت فلسطینی قوم پر صیہونی سامراجیت مسلط کرنے کی اپنی غلطی تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اعلان بالفور کو منظور کیے ایک صدی ہونے کو ہے مگر فلسطین قوم پر اس کے وطن میں ہرآنے والا دن مشکل بنایا جا رہا ہے۔ جب تک فلسطینی قوم کو اس کا حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا اس وقت تک پورے خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.