• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ

جمعرات 20-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7922
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں پر جو مسجدالاقصی کے اطراف میں جمع تھے اور الیکٹرانک گیٹ سے اندر داخل نہیں ہونا چاہتے تھے، حملہ کر دیا۔

صیہونی فوجیوں نے اسباط گیٹ کے قریب نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں کو بھی منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

بیت المقدس کے اطراف میں واقع شعفاط اور قلندیا کیمپیوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غرب اردن میں بیت لحم کے شمال میں ایک چیک پوسٹ پر بھی فلسطینیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ادھر رام اللہ میں فلسطینیوں نےتحریک فتح کی اپیل پر مسجد الاقصی کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

دریں اثنا تحریک فتح میں بیت المقدس کے امور کے سربراہ حاتم عبدالقادر نے کہا ہے کہ ایک جانب اردن اور اسرائیل کے حکام کے درمیان اور دوسری جانب امریکہ کے ذریعے سعودی اور صیہونی حکام کے درمیان جاری رابطوں کی بنیاد پر مسجد الاقصی کے بحران اور اور اس مسجد میں داخل ہونے کے لئے وہاں الیکٹرانک گیٹ نصب کئے جانے کا عمل جاری ہے۔

حاتم عبدالقادر نے کہا کہ اردن اور سعودی عرب اس سلسلے میں بحران کو صیہونی حکام کی مرضی کے مطابق جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مسجد الاقصی میں داخل ہونے والے اصل گیٹ ختم کر دیئے جائیں اور وہاں الیکٹرانک گیٹ کے ذریعے صیہونی فوجیوں کی سیکورٹی میں فلسطینی داخل ہوں جو فلسطینیوں کی تلاشی بھی لیں جبکہ فلسطینی اس اقدام کے خلاف ہیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور اس مسجد کی بے حرمتی کئے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج و مظاہرہ اور سخت ردعمل کا اظہار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں شدّت اختیار کر گئی ہیں اور وہ فلسطینیوں کو اس مسجد میں نماز تک ادا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.