• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نصاب تعلیم کو مشکوک قراردینے کا امریکی مطالبہ مسترد

جمعرات 11-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9833
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت تعلیم نے امریکا کی جانب سے فلسطینی اسکولوں میں پڑھائے جانے والے سرکاری نصاب تعلیم کو مشکوک قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی درسی نساب کو مشکوک قرار دینا اور صیہونی ریاست کے خلاف نفرت پر مشتمل مواد شامل ہونے کا دعویٰ بے بنیاد اور قابل مذمت ہے۔ فلسطین کا سرکاری نصاب فلسطینی قوم کے دیرینہ اصولوں کے مطابق ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کی خوش نودی کے لیے فلسطینی نصاب تعلیم کو مشکوک قراردے کر فلسطینی اتھارٹی پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نصاب تعلیم کو مشکوک قرار دینا فلسطینی قوم کے خلاف اٹھائے گئے امریکا کے حالیہ اقدامات کی ایک نئی کڑی ہے۔ فلسطینی قوم امریکا کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینی نصاب تعلیم کی جانچ پرکھ کے امریکی اعلان کو مسترد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اسٹیٹ کنٹرولر لوئیس ڈوڈارون نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام اسکولوں کے لیے تیار کردہ درسی نصاب پر غور کرنے اور اس میں تبدیلی پر اثراندازہونے کی کوششیں شروع کی ہیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مسٹر لوئس ڈوڈارون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب تعلیم کی جانچ پرکھ  کریں گے کیونکہ اس نصاب میں مبینہ طور پرصیہونی ریاست کے خلاف نفرت پر اکسانے والا مواد موجود ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’ان آر جی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکولوں  بالخصوص غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بچوں کو پڑھائے جانے والے نصاب کی چھان بین کریں گے اور اس نصاب کو یہودیوں کی مخالفت اور دہشت گردی پر اکسانے  والے مواد سے پاک کریں گے۔

ویب سائیٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کے رکن جیمز ریش کے سوال کے جواب میں دیا۔

امریکی سینٹر ریش کا کہنا تھا کہ امریکا فلسطینیوں کو براہ راست اور بالواسطہ طور پر کروڑوں ڈالر کی امداد دیتا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے امریکی اسٹیٹ کنٹرولر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہی بیانات کے باوجود نصاب تعلیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی اور نصاب سے متعلق شکایات کا ازالہ نہیں کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.