• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کاحملہ

ہفتہ 11-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1661
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرقی علاقے کفرقدوم کے فلسطینی باشندوں نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

فلسطینی مظاہرین صیہونی دیوار حائل کی تعمیر اور کفرقدوم علاقے کو جانے والی اصل شاہراہ کو بند رکھنے کے اسرائیلی اقدامات کے خلاف نعرے لگائے- اس موقع پر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا بےدریغ استعمال کیا- صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی اور آنسوگیس کے گولے داغے۔

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے کفرقدوم کو جانے والی اصل شاہراہ کو پچھلے تیرہ برسوں سے بند کر رکھا ہے- صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی مجاہدین کے داخلے کو روکنے کے لئے غرب اردن کے چاروں جانب دیوار حائل بھی تعمیر کر دی ہے۔ صیہونی حکومت نے اس حائل دیوار کے بہانے فلسطیینوں کی سیکڑوں ہیکٹر زرعی اراضی پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

صیہونی حکومت نے سات سوکلومیٹر طویل اس حائل دیوار کی تعمیر سے فلسطینی علاقوں کے سیکڑوں دیہاتوں کا رابطہ بھی ایک دوسرے سے منقطع کر دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صہیونی حکومت کے ذریعے دیوار حائل کی تعمیرکو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مزید تعمیر کا کام فوری طور پر روک دئے جانے کے لئے مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgamespalestinegazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.