• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مظاہرین پرغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

ہفتہ 28-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1521
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بالخصوص رام اللہ، بعلین، نعلین اور کفر قدوم میں اسرائیلی توسیع پسندی، ریاستی دہشت گردی اور دیوار فاصل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور جگہ جگہ جلوس اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی ہوئے۔

کفر قدوم کے ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن سے پانی بھی پھینکا۔ اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دانستہ طورپر کفر قدوم میں فلسطینی شہریوں عبدالزراق عامر اور عبدالوھاب عامر کے گھروں پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کی اور پریشر میشنوں کی مدد سے گھروں میں پانی پھینکا۔

مغربی رام اللہ میں نعلین کے مقام پر نکالی گئی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا۔ مظاہرین پر لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جب کی دھاتی گولیوں اور لاٹھی چارج سے کئی فلسطینی لہو لہان ہوئے۔ نعلین میں ایک 10 سالہ بچہ محمد صالح عمیرہ اور 85 سالہ مصظفیٰ صالح عمیرہ بھی زخمی ہوئے۔

نعلین کے مقامی سماجی کارکن محمد عمیرہ نے بتایا کہ فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہروں کے دوران اراضی پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نعلین میں فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی پرقبضے کی کوششیں کررہی ہے جس پر فلسطینی شہری سراپا احتجاج ہیں۔

ادھر بعلین کے مقام پر بھی فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، توسیع پسندی اور دیوار فاصل کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مقامی سماجی کارکن اور عوامی مزاحمتی کمیٹی کے رابطہ کارعبداللہ ابو رحمہ نے بتایا کہ گذشتہ 11 سال سے ہر ہفتے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں آج پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں کیا ورنہ بلعین میں ایسا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوا جس پر قابض فوج کی جانب سے طاقت کا اندھا دھند استعمال نہ کیا گیا ہو۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.