• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں کے بارے میں اسرائیلی فوج کو مخبری

منگل 08-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4959
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ نام نہاد سیکیورٹی تعاون کی آڑ میں ماضی میں بھی فلسطینیوں شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی ملیشیا فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور ان کے بارے میں دیگر معلومات اسرائیلی فوج کو مہیا کررہی ہے۔ ان معلومات کی روشنی میں صہیونی فوج آئے روز غرب اردن میں کریک ڈاؤن کرتی اور بے گناہ شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں پابند سلاسل کررہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی مقرب عبرانی نیوز ویب سائیٹ’’وللا‘‘ نے عسکری ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس مزاحمت کاروں کے بارے میں اسرائیلی فوج کو ٹھوس معلومات مہیا کرتی ہے۔ ان معلومات کے مطابق فوج غرب اردن میں فلسطینیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارتی اورانہیں گرفتار کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو خفیہ معلومات کی فراہمی تازہ مثال گذشتہ جمعہ کے روز ایک واقعے سے لی جاسکتی ہے۔ گذشتہ جمعہ کو فلسطینی پولیس نے ایک فلسطینی مزاحمت کار کی مخبری کی اور بتایا کہ اس نے اپنے گھر میں دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا ہے۔ صہیونی فوج نے عباس ملیشیا کی مخبری پر چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی مزاحمت کار کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے قبضے سے دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے نیوز ویب پورٹل ’وائی نیٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پولیس کی مدد سے فوج نے الخلیل میں ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار دو کلو بارود کی مدد سے اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، اسے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی مدد سے حراست میں لیا گیا اور یوں ایک اہم فدائی حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.