• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام نے غزہ کے خلاف اتھارٹی کی انتقامی پالیسی مسترد کر دی

جمعہ 06-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11439
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے کے مطابق عوام کی اکثریت نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کے خلاف انتقامی پالیسیوں اور غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے تعاون سے کام کرنے والے ’فلسطین ریسرچ اسٹڈی سینٹر‘ کے زیراہتمام کیے گئے ایک سروے کے مطابق 80 فی صد رائے دہندگان نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کے خلاف انتقامی پالیسی، غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی، ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے، بجلی، صحت اور دیگر بحران مسلط کرنے اور غزہ کی پٹی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

سروے رپورٹ میں صرف 17 فی صد نے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی حمایت کی۔غرب اردن کے 83  اور غزہ کے 72 فی  صد شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ پرعائد کردہ پابندیوں کو فوری طور پر اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔

سروے رپورٹ میں 81 فی صد شہریوں نے غرب اردن میں پُرامن مظاہروں اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہروں پر پابندی کو غیرقانونی اور غیر جمہوری قرار دیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ایک سال سے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی اقدامات کے تحت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے خلاف غزہ کے ساتھ ساتھ غرب اردن میں بھی فلسطینی وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.