رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘Â کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعددÂ فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی طبی حالت بہ تدریج خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والوں میں 48 سالہ جمال علقم 15 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہ اس وقت ’عوفر‘ عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہیں اور ان کی طبی حالت کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 60 سالہ عمران الخطیب کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ حال ہی میں ان کی حالت خراب ہونے پرانہیں ’الرملہ‘ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے تیسرے فلسطینی اسلامی جہاد کے رہنما 40 سالہ الشیخ خضر عدنان ہیں۔ وہ 16 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔