• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرتیسری نماز جمعہ کی ادائیگی

ہفتہ 20-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4084
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی مکانات مسماری کی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج فلسطینی شہریوں نے تیسرا جمعہ بھی تین ہفتے قبل مسمار کیے گئے مکانوں کے ملبے پر ادا کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمال مغربی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام پر فلسطینیوں کے مسمار کیے گئے مکانات کے ملبے پرسیکڑوں شہری جمع ہوئے۔ انہوں نے ملبے پر نماز جمعہ ادا کرکے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اسرائیلی انتظامیہ نے قلندیا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے متعدد مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا جس کے نتیجے میں دسیوں شہری کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات مسماری کے خلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے گذشتہ سے پیوستہ جمعہ بھی مسمار کیے گئے مکانوں کے ملبے پرادا کیا تھا۔

فلسطینیوں کے منہدم مکانات کے ملبے پرنماز جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض فلسطینی رکن پارلیمنٹ ابراہیم ابو سالم نے انجام دیے۔ انہوں نے صہیونی ریاست کی جانب سے القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو وحشیانہ اور کھلم کھلا انسان دشمنی قرار دیا۔ الشیخ سالم نے کہا کہ صہیونی ریاست ایک منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے القدس کو فلسطینی وجود سے پاک کرنا چاہتی ہے۔

قلندیا کے مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین یوسف عوض اللہ نے کہا کہ فلسطینی سرکاری ادارے قلندیا میں مکانات مسماری کے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے نگرانی کررہے ہیں۔ مختلف ملکوں کے سفیروں اور قونصل جنرلز نے بھی مکانات مسمار ہونے کے نتیجے میں متاثرہ شہریوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ہم نے مقامی اور غیرملکی عہدیداروں اور سفیروں کو بتایا کہ صہیونی انتظامیہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی آبادی پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے ان کے مکانات مسمار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کی تعمیر میں صہیونی ریاست سے اجازت حاصل کرنے یا نہ کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں۔ یہ محض ایک بہانہ ہے کہ فلسطینیوں نے مکانات کی تعمیر کے لیے اسرائیلی انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی۔ فلسطینیوں کے مکانات سال ہا سال سے قائم ہیں۔ انہوں نے اپنی زمینوں پر گھر بنائے ہیں۔ اس لیے کسی سے پوچھنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔

یوسف عوض اللہ کا کہنا تھا کہ قلندیا کے تمام شہری اور دیگر فلسطینی مکانات مسماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کے ساتھ ہیں۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو گھروں سے محروم کرنے کی صہیونی پالیسی کا نوٹس لیتے ہوئے مسمار شدہ گھر تعمیر کرنے میں ان کی مدد کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.