• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں کے حملے میں بیت المقدس میں اسرائیلی بس تباہ

بدھ 31-12-2014
in فلسطین
0
plf attackonbus
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں  فلسطینی شہریوں نے ایک اسرائیل بس پر سنگ باری کی اور پٹرول بموں سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو پر صہیونی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے ایک نقاب پوش گروپ نے مشرقی بیت المقدس میں النبی یعقوب کے مقام پر ایک اسرائیلی بس پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں بس کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے بس پرحملے کےبعد حکام نے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ بس پر سنگ باری میں ملوث فلسطینیوں کی شناخت کے بعد ان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک دوسرے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے مشرقی بیت المقدس میں ایک تیز رفتار ریل کارپربھی سنگ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ریل کے شیشے ٹوٹ گئے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں یہودی املاک پر سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کو کم سےکم 10 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزا کی سفارش کی گئی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بیت المقدس میں سنگ باری کے بڑھتے واقعات کے بعد شہر میں مزید 400 پولیس اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.