رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن اور ڈائریکٹر اسیران اسٹڈی سینٹر اسامہ شاہین کی انتظامی قید میں توسیع کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسامہ شاہین کی سزا صیہونی دشمن کی انتقامی سازش ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سامہ حسین شاہین کو مزید چار ماہ کے لیے انتظامی قید کے تحت ’النقب‘ جیل میں ڈالا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی سماجی کارکن 35 سالہ اسامہ حسین شاھین کو جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام سے 31 مئی 2018ء کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔
اسیران مرکز نے ڈائریکٹر اسامہ حسین شاہین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار کرکے تشدد کاÂ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔