• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی سائنسدان عماد البرغوثی دو ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 23-01-2015
in فلسطین
0
plf scientist
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے دو ماہ قبل حراست میں لیے فلسطینی سائنسدان پروفیسر عماد البرغوثی کو رہا کردیا ہے۔ دو ماہ قبل گرفتار کرنے کے بعد انہیں مغربی رام اللہ میں قائم ’’عوفر‘‘ جیل میں رکھا گیا تھا۔

فلسطینی ماہر فلکیات کی اہلیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ ان کے شوہر کو صہیونی حکام نے تین ماہ انتظامی حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کے وکیل کی جانب سے اسرائیلی عدالت میں ان کی سزا کم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اسرائیلی عدالت کی جانب سے ان کی سزا میں ایک ماہ کی کمی کرتے ہوئے گذشتہ روز انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارہ کلب برائے اسیران کے قانونی یونٹ کے ڈائریکٹر جواد بولس نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر البرغوثی کی رہائی جمعرات کے روز شام کے وقت ہوئی۔ ان کے وکیل کی جانب سے دی گئی اپیل پر اسرائیلی عدالت کے جج نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی ماہر فلکیات اور معروف سائنسدان پروفیسر عماد البرغوثی کو صہیونی حکام نے چھ دسمبر 2014 ء کو اردن سے متصل الکرامہ گذرگاہ سے بیرون ملک جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ متحدہ عرب امارات میں ایک سائنسی سیمینار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

دوران حراست ان سے فلسطین میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں پوچھ گچھ کے ساتھ ان کی فیس بک پر سرگرمیوں پر بھی تفتیش کی گئی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.