اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے فلسطین قانون ساز کونسل کے رکن اور سرکردہ فلسطینی سیاست دان محمد مطلق ابو جحیشہ کے دو بیٹوں محمد معتز اور محمد مجاھد کو نو ماہ قید اور تین تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل شہرسے تعلق رکھنے والے فلسطینی رکن اسمبلی کے دونوں بیٹوں کو یہ سزا شمالی رام اللہ میں قائم ’عوفر‘ فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے۔
ابو جحیشہ خاندان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ معتز اور مجاھد کو چار ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف مختلف سرگرمیوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ دونوں بھائی ماضی میں بھی اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
