• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی راکٹ حملوں میں متعدد یہودی ہلاک اور زخمی

جمعہ 11-07-2014
in فلسطین
0
plf 11-07-21
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

فلسطین کے اسرائیلی زیر تسلط شہر اسدود پر مزاحمت کاروں کے تازہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور فوجیوں سمیت کئی یہودی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو فلسطینی شہر اسدود پر درجنوں راکٹ گرے ہیں جس کے نتیجے میں ایک 68 سالہ یہودی خاتون ہلاک ہوگئی۔ خاتون فلسطینی راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے ایک بنکر کی طرف جا رہی تھی کہ قریب ہی گرنے والے ایک راکٹ سے زخمی ہوئی اور اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں اسدود شہر میں غزہ سے داغے گئے راکٹ کے حملے میں کار میں سوار دو یہودی آباد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کی کئی گاڑیاں تباہ اور دیگر املاک کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک دوسرے حملے میں اشکول کالونی پر راکٹ گرنے سے تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کو بئر سبع کے سوروکا اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں "کفارادومیم” یہودی کالونی میں ایک راکٹ گرنے سے چار یہودی آباد کاروں کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ سات افراد بئر سبع میں ایک راکٹ حملے میں زخمی ہوگئے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.