الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے زیرحراست فلسطینی خاتون سیاست دان اور مجلس قانون ساز کی رکن سمیرہ الحلایقہ کی رہائی کے لیے چار کڑی شرائط پیش کی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سمیرہ حلایقہ کے شوہر محمد الحلایقہ نے بتایا کہ اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر کی طرف سے ان کی اہلیہ کی رہائی پر چار شرائط عائد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر سمیرہ الحلایقہ شرائط کو قبول کرلے تو اسے رہا کیا جاسکتا ہےتاہم ملٹری پراسیکیوٹر کو رہائی چیلنج کرنے کے لیے 72 Â کا وقت دیا جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں سمیرہ الحلایقہ کی رہائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ صہیونی انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے کے لیے چار شرایط عائد کی ہیں۔
محمد الحلایقہ نے اپنی اہلیہ کی رہائی کے لیے صہیونی حکام کی پیش کردہ شرائط کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔
خیال رہے کہ سمیرہ الحلایقہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے خاتون رکن ہیں۔ حال ہی میں صہیونی حکام نے انہیں سوشل میڈیا پر اسرائیل کے خلاف اشتعال پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔