• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی انتظامی قیدیوں کا صیہونی عدالتی بائیکاٹ چوتھے ماہ میں داخل

جمعرات 28-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11365
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل سیکڑوں فلسطینیوں نے صیہونی عدالتوں کا مسلسل بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فروری 2018ء کے وسط سے فلسطینی انتظامی قیدیوں نے اپنے خلاف مظالم پر بہ طور احتجاج اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ شروع کر رکھا ہے۔ یہ بائیکاٹ اب چوتھے ماہ میں داخل ہوگیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی قیدیوں کا اسرائیلی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان ان کا حق ہے اور وہ اصولی مطالبات کے تحت بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت 430 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے 140 اسیران کو ’عوفر‘ نامی عقوبت خانے میں ڈالا گیا ہے۔ بیشتر اسیران کو ان کی مدت حراست ختم ہونے کے بعد سزائے قید میں دوبارہ تجدید کردی جاتی ہے۔ اس طرح بعض قیدی مسلسل 10 سال سے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

انتظامی قیدیوں میں سے ایک چوتھائی کی عمریں 50 سال یا اس سے زائد ہیں۔ 15 فی صد نئے اسیران جب کہ 85 فی صد پرانے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 67 فی صد فلسطینیوں کی انتظامی قید میں بار بارتوسیع کی گئی۔ 22 فی صد کو تین یا چار بار انتظامی قید میں رکھا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.