مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت المقدس سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر فلسطینی اتھارٹی کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’شاباخ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو Â فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس کے علاقوں کفر عقب اور الرام سے حراست میں لیا گی ہے۔ دونوں فلسطینی اسرائیل کی ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ ان پر اسرائیل کے اندر تک رسائی حاصل کرنے اور حساس معلومات فلسطینی اتھارٹی کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دونوں فلسطینیوں پر ایک دوسری حکومتی انتظامیہ کو حساس معلومات فراہم کرنے اور بدیانتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔