صدر محمود عباس کے زیر انتظام فلسطینی اتھارٹی کی خفیہ ایجنسی نے معروف فلسطینی مصنفہ اور صحافی لمی خاطر کے شوہر انجینئر حازم فاخوری کو رات گئے گرفتار کرنے کے بعد آج دوپہر کو رہا کردیا ہے۔
خفیہ اہلکاروں نے الخلیل میں کارروائی کے دوران فاخوری کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی قبضے میں لے لیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی حازم فاخوری کو گرفتار کرنے سے قبل متعدد بار پوچھ گچھ کے لیے ہیڈ کوارٹر طلب کرچکی تھی جس پر فاخوری نے خفیہ ایجنسی کے سامنے سوال و جواب کے لیے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کے اواخر میں بھی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز فاخوری کو گرفتار کر چکے ہیں۔ اس گرفتاریوں کا مقصد ان کی بیوی لمی خاطر پر دباؤ بڑھانا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مضامین لکھنا اور اسرائیلی فورسز کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج میں شرکت کرنا بند کردیں۔ خیال رہے کہ حازم فاخوری اس سے قبل اسرائیلی عقوبت خانوں میں بھی دو سال قید کاٹ چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
