مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سیاسی بنیادوں پر اریحا شہر میں قائم جنید جیل میں پابند سلاسل فلسطینی کارکن اسلام حامد نے 24 مارچ 2015 ء سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک ماہ سے زاید عرصے پر محیط بھوک ہڑتال کے باعث سیاسی کارکن کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
اسلام حامد جیل میں صرف نمک اور پانی پر گذرا کررہا ہے۔ اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسلام کو رہا نہ کیا گیا تو اس کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اہل خانہ نے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام حامد کو 04 ستمبر 2010 ء کو فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حراست میں لیا۔ ان پر ریمونیم کے مقام پر دھماکوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اسی الزام کے تحت انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تین سال مکمل ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
