• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ہزاروں اساتذہ کو نوٹس

منگل 27-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4492
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسکولوں کے اساتذہ کی طرف سے فلسطینی اپنے حقوق کے لیے شروع کی گئی حالیہ تحریک کچلنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت محکمہ تعلیم کی طرف سے چھ ہزار اساتذہ اور اسکولوں کے پرنسپلز صاحبان کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر انتباہی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے باز رہیں ورنہ انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے احتجاجی تحریک میں حصہ لینے والے ہزاروں اساتذہ کو انتباہی نوٹس جاری کیے ہیں۔ جن اسکولوں کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا ہے ان کے پرنسپل صاحبان کو وزارت تعلیم کے ڈاریکٹوریٹس میں طلب کرکے انہیں مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے بارے میں سختی سے متنبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں ہزاروں اساتذہ نے اپنے معاشی حقوق کے تحفظ، بنیادی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، اساتذہ کے بچوں کو جامعات میں مفت داخلہ دلوانے اور ریٹائرمنٹ قوانین میں لائی گئی تبدیلیوں پرعمل درآمد کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جن میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے کئی سرکردہ اساتذہ اور ٹیچر یونین کے عہدیداروں کو حراست میں لے کر انہیں ہراساں کیا تھا۔ اس پر اساتذہ کی احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی اتھارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ہزاروں اساتذہ کو نوٹس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.