• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے مظاہروں پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

ہفتہ 27-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4169
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں واقع علاقوں بلعین اور نعلین میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں پر آنسو گیس کے شیل پھینک کر دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ رام اللہ میں واقع دو علاقوں بلعین اور نعلین کے فلسطینی باشندوں اور انسانی حقوق کے غیر ملکی کارکنوں نے جمعہ کے دن ہفتہ وار پرامن مظاہرے کر کے صیہونی بستیوں میں توسیع پر مبنی اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں اور فلسطینیوں کی اس سرزمین میں نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر جاری رکھنے کی مذمت کی۔

دریں اثناء استقامت کی عوامی کمیٹی کے رکن محمد عمیرہ نے کہا کہ صیہونی فوجیوں نے بلعین اور نعلین میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا، ان پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے صبح سویرے ہی اس علاقے میں فوجی تعینات کردیے تھے تاکہ فلسطینی ضبط کی جانے والی زمینوں کے قریب نہ جا سکیں لیکن فلسطینی جوان محاصرہ توڑتے ہوئے نسل پرستانہ دیوار کے قریب پہنچ گئے جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بلعین میں بھی صیہونی فوجیوں نے قدس کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.