• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں نے جانوں پر کھیل کرمسجد اقصیٰ واگزار کرائی:الصبری

ہفتہ 29-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7343
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے مسجد اقصیٰ بیت المقدس اور فلسطینی قوم کی قربانیوں کی بدولت کھولی گئی ہے، اس میں کسی عرب ملک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج گردی پر خاموش تماشائی رہنے والے قبلہ اوّل کھلنے کا مفت میں کریڈٹ اپنے نام کرنے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ عرب لیڈر جنہوں نے قبلہ اوّل کے لیے کچھ بھی نہیں کیا وہ بھی مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر عاید اسرائیلی پابندیاں فلسطینی قوم کی مسلسل قربانیوں اور احتجاج کےبعد ہٹائی گئی ہیں۔ فلسطینی نمازیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر قبلہ اوّل کو اسرائیلی پابندیوں سے آزاد کرایا ہے۔ اس میں کسی مسلمان، عرب یا کسی دوسرے ملک یا لیڈر کا کوئی کردار نہیں۔ جو عرب لیڈر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پر عائد کردہ پابندیاں ان کی مساعی سے ہٹائی گئی ہیں وہ فلسطینی قوم اور پوری دنیا کو بے وقوف بنا رہےہیں۔ فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کس نے دفاع قبلہ اوّل کے لیے کتنا کردار ادا کیا ہے۔ عرب ممالک کا دفاع قبلہ اوّل کے حوالے سے کردار انتہائی شرمناک رہا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ سنہ 1967ء کے بعد بیت المقدس میں قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے پہلی بار عظیم الشان تحریک اٹھی جس نے قبلہ اوّل پر پابندیوں کے صہیونی عزائم خاک میں ملا دیے۔ فلسطینی قوم جانوں پر کھیل کر دفاع قبلہ اوّل کے لیے آگے نہ آتی تو اسرائیل پابندیاں ختم نہ کرتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.